اسلام آباد( نمائندہ خصوصی )تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) اور حکومت کے درمیان معاملات خوش اسلوبی سے طے پا گئے جس کے بعد تحریک لبیک پاکستان نے اپنا مارچ ختم کر دیا حکومت اور تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔معاہدے کے مطابق 30 جون اور 15 جولائی کو تیل کی قیمتیں کم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔متن میں کہا گیا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی وطن واپسی کیلئے حکومت سنجیدہ اقدامات کرے گی۔معاہدے کے متن کے مطابق یہ بھی طے پایا کہ سوشل میڈیا سے غیر مہذب مواد ہٹانے کیلئے فلٹریشن نظام لگایا جائے گا۔جبکہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ توہین مذہب کی روک تھام کےلئے مشاورت سے ایک لائحہ عمل تک پہنچے ہیں، ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے پر ہر پاکستانی غمزدہ ہے، ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو 86 سال کی سزا دینا نا انصافی ہے۔ ہفتہ کو رہنما تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) شفیق امینی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ سوشل میڈیا پر بعض لوگ ایسے قبیح فعل میں ملوث ہیں جس سے مسلمانوں کے ناموس رسالتسے متعلق جذبات مجروح ہوتے ہیں، ہم نے تحفظ ناموس رسالت ممکن بنانے کے لیے کچھ طریقہ کار طے کیے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ان اقدامات کے اٹھانے سے گستاخ رسول کو روکا جاسکتا ہے، ان کو انصاف کے کٹہرے میں لاکر سزا دی جاسکتی ہے، کافی غور کے بعد اتفاق رائے سے ہم ایک طریقہ کار پر پہنچے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ہم نے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں حکومت کے قانون نافذ کرنے والے ادارے اور تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے زعما ہوں گے جو ان چیزوں کا جائزہ لیں گے اور تحفظ ناموس رسالت کو یقینی بنائیں گے، اللہ اس مقدس کام میں ہمیں کامیابی عطا فرمائے۔رانا ثناءاللہ نے کہا کہ عافیہ صدیقی کے معاملے سے ہر پاکستانی کا جذباتی لگاﺅ ہے، ان کی طویل قید پر ہر کوئی افسردہ اور غمزدہ ہے، حال ہی میں ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی عافیہ صدیقی سے ملاقات کی جو تفصیلات سامنے آئی ہیں ان پر یورپی ممالک اور انسانی حقوق کے بلند و بانگ دعوے کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے۔انہوں نے کہ اس حوالے سے بھی اتفاق رائے ہوا ہے کہ عافیہ صدیقی کے معاملے پر حکومت پہلے سے جو سنجیدہ کوششیں کررہی ہے ا±ن میں مزید بہتری لائی جائے، حکومت اس حوالے سے خط لکھے اور پوری دنیا بالخصوص امریکا کے سامنے اس معاملے کو اٹھائے۔وزیرداخلہ نے کہا کہ ہمارے ٹی ایل پی کے دوستوں کا پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ تھا، یہ ایک عوامی مسئلہ ہے، ہر کوئی یہی چاہتا ہے کہ غریب آدمی کو ریلیف ملے، اسحٰق ڈار نے پیٹرول کی قیمتیں مقرر کرنے کا سارا طریقہ کار ہمارے ان دوستوں کے سامنے رکھا اور انہیں یقین دہانی کروائی کہ آنے والے دنوں میں ان قیمتوں میں واضح کمی لانے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ ٹی ایل پی کے دوستوں کا تدبر ہے کہ انہوں نے ہمارے موقف کو سمجھا اور ان معاملات کر پ رامن طریقے سے حل کرنے کی اور اپنے احتجاج کو ختم کرنے کی ہامی بھری، ہم نے خلوص دل سے کوشش کی کہ ان کے جذبات کو سمجھیں۔اس موقع پر رہنما ٹی ایل پی شفیق امینی نے میڈیا سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنے مطالبات حکومت کے سامنے رکھے تھے جن میں سب سے پہلے تحفظِ ناموس رسالت اور ختم نبوت کا معاملہ تھا، عافیہ صدیقی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سمیت کمر توڑ مہنگائی کا معاملہ بھی ہم نے حکومت کے سامنے رکھا۔انہوں نے کہا کہ جب ہماری ریلی گوجرانوالہ سے آگے پہنچی تو حکومت نے ہم سے مذاکرات کے لیے رابطہ کیا، الحمداللہ پ±رامن طریقے سے حکومت نے بات چیت کے ذریعے ہمارے مطالبات مان لیے۔انہوںنے کہاکہ میں حکومت کا انتہائی مشکور ہوں کہ پ±رامن طریقے سے حکومت نے ہمارے مطالبات مان لیے، امید ہے کے ماضی کے تلخ تجربات دہرائے نہیں جائیں گے اور جو مطالبات تسلیم کیے گئے ہیں ان پر عملدرآمد کیا جائے گا۔