کراچی (نمائندہ خصوصی ) کے الیکٹرک کی ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن ٹرپ کرگئی ، جس کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں بجلی کا بڑا بریک ڈاو¿ن ہوا، کے الیکٹرک کی ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن ٹرپ کرگئی ، جس کے باعث مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔کے الیکٹرک کی ہائی ٹینشن لائن ٹرپ کرنے سے 18 گرڈ اور کے الیکٹرک کے 621 فیڈرز بھی بند ہوگئے۔لائن ٹرپ کرنے سے آغا خان گرڈ کے20فیڈرز بند، جیل روڈ گرڈ کے28فیڈرز ، جوہر گرڈ کے47فیڈرز بند، گڈاپ گرڈ کے10فیڈرز نارتھ کراچی گرڈ کے36 فیڈرز ، ولیکا گرڈ کے31فیڈرز، کے ڈی اےگرڈ کے39فیڈرز اور سوک سینٹر کے39فیڈرز بند ہوگئے۔اس کے علاوہ گلشن گرڈ کے 59 فیڈرز ، عزیز آبادگرڈ کے 26 فیڈرز ، اورنگی گرڈ کے 38 فیڈرز ،شادمان ٹاون گرڈ کے 27 فیڈرز، لیاقت آباد گرڈ کے35 فیڈرز ، نارتھ ناظم آباد کے 40 فیڈرز ، میمن گوٹھ گرڈ کے 15 فیڈرز اور ملیر گرڈ کے46فیڈرز بھی بند ہے۔بجلی کی بندش سے متاثر ہونے والے علاقوں میں نارتھ کراچی، سرجانی، بفرزون ،نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد ، ملیر، لیاقت آباد، ایف بی ایریا اور اورنگی ٹان شامل ہیں۔ سمندری طوفان کے باعث این ٹی ڈی سی کی500 کے وی کی 2 مین لائنیں ٹرپ کرگئیں، جس کے باعث کراچی اور ملحقہ علاقوں کو 1000 میگا واٹ بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق سمندری طوفان کے باعث این ٹی ڈی سی کی500 کےوی کی 2مین لائنیں ٹرپ کرگئیں ، جس سے جامشورو این کے آئی ٹرپ کرنے سے کراچی کے متعدد علاقوں کو بجلی فراہمی معطل ہوئی۔کے ٹو اورکے تھری ٹرانسمیشن لائنز بھی ٹرپ کرگئیں، جس کے باعث کراچی اور ملحقہ علاقوں کو 1000 میگا واٹ بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی۔ذرائع نے بتایا کہ ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے پر ٹرانسمیشن لائنوں کے انسولیٹرخراب ہوئے جبکہ این ٹی ڈی سی نے دعوی کیا کہ 500 کے وی این کے آئی کی بحالی ہوگئی ہے جبکہ کے ٹو اور کے تھری لائنزپرکام کررہے ہیں ، لائنیں جلد بحال ہوجائیں گی۔اس سے قبل نیشنل گرڈ سے کے الیکٹرک کو بجلی کی فراہمی زیرو ہوگئی تھی ، ترجمان کے الیکٹرک نے بتایا تھا کہ کے الیکٹرک کے متاثرہ گرڈ اسٹیشنز کو بحال کردیا گیا ہے۔کے الیکٹرک انتظامیہ این ٹی ڈی سی حکام سے رابطے میں ہے، این ٹی ڈی سی سے کنکشن میں خلل پیش آنے سے بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی تھی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ نیشنل گرڈ سے بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے کے الیکٹر ک کی شہرمیں فراہمی متاثر ہوئی تاہم کے الیکٹرک کوفوری طور پر جھمپیر سے ایمرجنسی میں بجلی کی فراہمی کردی گئی ہے۔