کراچی(نمائندہ خصوصی) سمندری طوفان بپرجوائے کی وجہ سے بلند لہروں کے باعث بڑی تعداد میں سیپیاں چائنا پورٹ ساحل پر آگئیں۔ڈبلیو ڈبلیو ایف کے تکنیکی مشیر معظم خان نے بتایا کہ ساحل پر آنے والی سیپیاں فین شیل بھی کہلاتی ہیں۔معظم خان کے مطابق پاکستان میں فین شیل کی 7 اقسام پائی جاتی ہیں، یہ سیپیاں جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کو برآمد کی جاتی ہیں۔