اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے یونان میں مبینہ طورپرکشتی کے حادثہ میں جاں بحق افراد کے واقعہ کواندوہناک قراردیتے ہوئے انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ہفتہ کوقومی اسمبلی میں جماعت اسلامی کے عبدالاکبرچترالی نے نکتہ اعتراض پرکہاکہ یونان میں کشتی کے حادثہ میں مبینہ طورپر سینکڑوں پاکستانی جاں بحق ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ انسانی اسمگلنگ کے تدارک کیلئے اب تک کیا گیاہے، اس واقعہ کا نوٹس لیا جائے۔سپیکر نے کہاکہ یہ اندوہناک واقعہ ہے، انسانی اسمگلنگ بھیانک جرم ہے، میں چاہوں گا کہ حکومت نوٹس لیں اورمکروہ دھندہ میں ملوث عناصر کے خلاف بھرپورکارروائی کرے۔