اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے 2023 میں انتخابات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانیوں کو 10 نومبر تک نئی حکومت کے لیے ووٹ ڈالنے کی امید رکھنی چاہیے۔ایک انٹرویومیں وزیر توانائی نے کہا کہ ہاں یہ انتخابات کا سال ہے، میں پوری طرح سے امید کرتا ہوں اور توقع ہے کہ اگر وزیر اعظم ایک یا دو دن پہلے قومی اسمبلی کو تحلیل کرنے کا انتخاب کریں،پاکستان کے عوام کو اپنی نئی حکومت میں ووٹ دینے کی پوری توقع کرنی چاہیے، 10 نومبر کو یا اس سے پہلے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 12 اگست کو پارلیمنٹ خود ہی تحلیل ہو جائے گی۔