کراچی(نمائندہ خصوصی) ایک جانب معاشی بدتر صورتحال اور دوسری جانب لاکھوں روپے تنخواہ پر تعیناتیاں کی گئیں۔اسٹیٹ بینک سے ڈیپوٹیشن پر تعینات ڈی جی ایف ایم یو کی تنخواہ 52 لاکھ سے زائد ہے۔ پبلک سیکٹر میں یہ سب سے زیادہ تنخواہ والی ملازمت ہے۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق ڈیپوٹیشن پر تعینات افسر کی یہ تنخواہ وفاقی حکومت کی پالیسی کی بھی خلاف ورزی ہے۔ مختلف محکموں کےافسران نے اسٹیٹ بینک سے ڈیپوٹیشن پر تعیناتی پر اعتراضات اٹھا دیے۔ذرائع نے بتایا کہ اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت ڈیپوٹیشن پر تقرری مفادات کا ٹکرا بھی ہے۔ اسٹیٹ بینک افسران کوایف ایم یومیں عرصہ دراز تک ڈیپوٹیشن پر رکھا گیا۔ایکٹ کے تحت ایف ایم یومیں تقرری کیلئے اسٹیٹ بینک کی مشاورت کی ضروری ہے۔