اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )وزیراعظم شہباز شریف نے یونان کشتی حادثے میں جاں بحق پاکستانیوں کے لواحقین سے افسوس کا اظہار کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں انہوںنے کہاکہ بحیرہ احمر میں یونان کے ساحل کے قریب کشتی ڈوبنے کے اس سانحے میں جن کے پیارے جاں بحق ہوئے ہیں، میری دعائیں ان خاندانوں کے ساتھ ہیں۔انہوںنے کہاکہ ہمارے سفارتخانے نے 12 پاکستانیوں کی شناخت کی ہے، جنہیں یونان کے کوسٹ گارڈز نے بچایا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ ایتھنز میں پاکستانی سفارتخانہ اس حوالے سے یونانی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے۔