کراچی(نمائندہ خصوصی) ساحلی پٹی کے مکینوں نے روزانہ تیار کھانا بھیجے جانے پر گورنر سندھ سے اظہار تشکر کیا ہے۔ واضح رہے کہ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی جانب سے ابراہیم حیدری، سینڈز پٹ اور مبارک ولیج میں روزانہ تیار کھانا تقسیم کیا جارہا ہے، جبکہ گورنر سندھ کی جانب سے سجاول، ٹھٹھ اور بدین کے اضلاع کے طوفان کے باعث بے روزگار ہونے والے افراد کے لئے بھی کھانا بھیجے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔