کراچی(نمائندہ خصوصی)گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے "امید کی گھنٹی” بجانے والے افراد سے ملاقات کی۔ گورنر سندھ نے ان کی شکایات کے ازالے کے لئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ عوام کے لئے یہ گھنٹی صحیح معنوں میں امید کی کرن ثابت ہورہی ہے ، مشکلات میں گھرے سائلین کی روزانہ کی بنیاد پر مدد کی جارہی ہے ،کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ مسائل کے حل کے لئے رات 12 سے صبح 8 بجے تک امید کی گھنٹی بجائی جا سکتی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ہم صرف عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔