لاہور( بیورو رپورٹ) لاہور سمیت ملک بھر کے ٹیکس دفاتر میں ایف بی آر کے ملازمین اور افسروں نے تنخواہوں میں اضافے اور الاؤنسز کی بحالی سمیت دیگر مطالبات کیلئے آج بروز (جمعرات) کو قلم چھوڑ ہڑتال کا عندیہ دے دیا۔ذرائع کے مطابق لاہور سمیت ملک بھر کے ٹیکس دفاتر میں ایف بی آر کے ملازمین اور افسروں نے آج بروز (جمعرات) کو قلم چھوڑ ہڑتال کا عندیہ دے دیا، افسروں نے مطالبات منوانے کیلئے حلف ناموں پربھی دستخط کرلئے ہیں
ایف بی آر کے افسروں و ملازمین نے وفاقی حکومت سے تنخواہوں اور فیول الاؤنس میں فی الفور اضافے کا مطالبہ کردیا،مطالبات پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں ایف بی آر کے تمام ملازمین غیر معینہ مدت کیلئے قلم چھوڑ ہڑتال کردیں گے۔ایف بی آر کیافسروں نے مطالبات اور ہڑتال کے فیصلے سے چیئرمین ایف بی آر کو تحریری طور پر آگاہ کردیا،ایف بی آر کے افسروں نے سینیٹ فنانس کمیٹی کو بھی مطالبات سے متعلق خط لکھ کر ہڑتال کا عندیہ دیدیا۔