اسلام آباد( نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر اور سابق وزیراعظم
چوہدری شجاعت حسین سمیت پارٹی قیادت کی جانب سے انٹرا پارٹی انتخابات میں مسلم لیگ ن کی نومنتخب قیادت کو مبارکباد اور نیک خواہشات کا پیغام بھجوایا گیا ہے، پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور ترجمان غلام مصطفیٰ ملک نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پارٹی سربراہ چوہدری شجاعت حسین، چیف آرگنائزر چوہدری محمد سرور، سیکرٹری جنرل طارق بشیر چیمہ، سنئیر راہنماء چوہدری شافع حسین، سنئیر نائب صدر چوہدری سالک حسین نے وزیراعظم شہباز شریف، مریم نواز،احسن اقبال، اسحق ڈار،مریم اورنگزیب ،عطاءاللہ تارڑ کو مسلم لیگ ن کے مرکزی عہدے دار منتخب ہونے پر علیحدہ علیحدہ مبارکباد پیش کی ہے،مصطفیٰ ملک کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی قیادت پارٹی میں جمہوری رویوں کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہے جو قابل ستائش ہے ، مریم نواز نے پارٹی کو فعال اور متحرک کرنے میں بھرپور محنت کی ،مریم نواز اور ن لیگی قیادت نے پارٹی میں نئی روح پھونکی،انہوں نے مزید کہا کہ مشکل معاشی حالات میں حکومت نے بہتر پرفارم کیا،معیشت کی بحالی، ملکی ترقی اور استحکام کے لیے حکومت کی حمایت جاری رکھیں گے