کراچی( کرائم رپورٹر) قائد آباد میں ماں بیٹے کے قتل میں ملوث ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔گزشتہ ماہ قائد آباد کے علاقے گوشت گلی میں پاکستان نیوی کے ملازم کی بیوہ اور دو سالہ بیٹے کو گھر میں بے دردی سے قتل کیا گیا تھا۔تفتیشی پولیس کے مطابق قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے قائد آباد خلدآباد میں چھاپہ مارا گیا۔ اس دوران قتل میں ملوث ملزم عبدالحفیظ کو موبائل فون کی لوکیشن کی مدد سے گرفتار کرلیا گیا۔
چھاپے کے دوران ملزم کا ساتھی رافع فرار ہوگیا۔ گرفتارقاتل عبدالحفیظ نے ساتھی رافع کے ساتھ ملکرخاتون اورا سکے دو سالہ بیٹے کو قتل کیا۔
فرار ملزم رافع کم عمر اور مقتولہ کے مرحوم شوہر کے دوست کا بیٹا ہے۔ ملزم رافع مقتولہ کے گھر میں پیسے دیکھ کر لالچ میں آگیا تھا۔ملزم رافع بہانے سے گھر میں آیا اور پھر گرفتار ملزم کو بھی بلالیا۔ دونوں ملزمان نے تیز واردات کے بعد ملزمان گھر سے نقد رقم، سونا اور مقتولہ کا موبائل فون بھی لے گئے تھے۔ کم عمر ملزم رافع کی تلاش میں چھاپے مار رہے ہیںدھار آلے سے خاتون کو قتل کیا اور بچے کو پانی کے ٹینک میں ڈبو کر قتل کیا۔