لاڑکانہ(بیورورپورٹ) لاڑکانہ میں سول سائیٹی کی جانب سے لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے پاک فوج کے شہید افسران کی قبروں پر حاضری دے کر پھول نچھاور کیے گئے، شہدا کے بچوں اور اہلخانہ نے بھی شرکت کی تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ سول سوسائٹی کی جانب سے نئودیرو کے رہائیشی 2011 میں سلالہ چیک پوسٹ پر نیٹو فورسز حملے میں شہید ہونے والے میجر مجاہد میرانی، لاڑکانہ شہر کے قریبی گائوں سجاول تنیو کے رہائیشی لسبیلا ہیلی کاپٹر حادٹے میں شہادت پانے والے میجر سعید تنیو کی قبروں پر حاضری دے کر پھولوں کی چادر چڑھا کر فاتح خوانی کی گئی، اور شہدا کی قبروں پر قومی پرچم لہرائے گئے تقریب میں شہدا کے بچوں، اہلخانہ اور علاقہ مکینوں نے بھی شرکت کی اس موقعے پر شہدا کے اہلخانہ اور سول سوسائٹی کے معززین کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے شہداء اس ملک کا فخر ہیں، ملک کی خاطر جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، شہداء کی یادگاروں کے بے حرمتی کرنے والوں نے پوری قوم کی نہ صرف دل آزاری کی ہے بلکہ شہداء پر فخر کرنے والوں للکارا ہے پاکستان کی عوام پاک فوج کی لازاول قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پاک فوج کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑی ہے ۔