اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کے اپریل کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 05 پیسے فی یونٹ کمی کر دی۔ نیپرا علامیہ کے مطابق کے الیکٹرک کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ برائےاپریل 2023کی مد میں 05 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ہے۔ کے الیکٹرک نے 49 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔اتھارٹی نے 30 مئی 2023 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی۔ اس سے قبل مارچ کا ایف سی اے صارفین سے 3 روپے 93 پیسے فی یونٹ اضافے کے ساتھ چارج کیا گیا تھا، جو کہ صرف 1 ماہ کے لئے تھا۔اپریل کا ایف سی اے مارچ کی نسبت 3 روپے 98 پیسے فی یونٹ کم چارج کیا جائے گا،اس کا اطلاق صرف 1 ماہ کے لئے ہوگا۔لائف لائن صارفین،300 یونٹس تک گھریلوصارفین ،زرعی صارفین اور الیکٹرک وہیکل چار جنگ ا سٹیشنز پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔