اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر22 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے مئی 2023 تک کی مدت میں پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کاحجم 15.38 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 19.67 ارب ڈالرتھا، مئی میں پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر1.408 ارب ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواجواپریل کے مقابلہ میں 58 فیصدزیادہ ہے، اپریل میں پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر891 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا، گزشتہ سال مئی کے مقابلہ میں رواں سال مئی میں پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر47 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے، گزشتہ سال مئی میں پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کاحجم 2.646 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا جورواں سال مئی میں کم ہوکر1.408 ارب ڈالرہوگیا۔