کراچی (نمائندہ خصوصی) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی جانب سے بدین کے طوفان متاثرین کے لئے تیار کھانا روانہ کردیا گیا، یہ کھانا ضلع کے مختلف علاقوں میں موجود 20 ہزار متاثرین میں تقسیم کیا جائے گا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ متاثرین کی مدد ہم سب کی ذمہ داری ہے۔