راولپنڈی( نمائندہ خصوصی) سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ضم شدہ اضلاع باجوڑ، مہمند اور خیبر میں پچاس نوجوانوں نے مائننگ ٹریننگ کے کورسز مکمل کرلئے۔تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورسزکی جانب سے نئے ضم شدہ اضلاع میں نوجوانوں کی مائننگ ٹریننگ کی گئی، باجوڑ،مہمنداور خیبر کے نوجوانوں کیلئے اسلام آباد میں کنسٹرکشن ٹیکنالوجی ٹریننگ کورسز اسپانسر کیا ہے۔فرنٹیئر کور نارتھ کے پی نے ایف ڈبلیواو کے تعاون سے 2 مختصر دورانیہ کےکورسزکواسپانسرکیا ، جس میں اسٹوڈنٹس کو دورانِ کورس فری آف کاسٹ ٹریننگ اوررہائش کی سہولتیں فراہم کی گئیں۔
یکم اپریل سے شروع ہونیوالے کورسز میں تینوں اضلاع سے50طلبا نےحصہ لیا، تینوں اضلاع کے50طلبانےکامیابی سے3ماہ پرمشتمل کورسزمکمل کئے۔تربیت کی کامیاب تکمیل پر سی ٹی ٹی آئی اسلام آبادمیں سرٹیفکیٹ دینےکی تقریب منعقدہوئی ، جس میں انسپکٹرجنرل فرنٹیئرکور نارتھ اورڈائریکٹرجنرل ایف ڈبلیواونےطلبامیں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔فرنٹیئر کور نارتھ کے زیر اہتمام سی ٹی ٹی آئی میں 15 جون کو 3 اضافی تربیتی پروگرام شروع کئے گئے ہیں ، جس میں باجوڑ، مہمند، خیبر اور چترال سے مجموعی طور پر 150 طلبا کو ان کورسزمیں حصہ لینے کیلئے منتخب کیا گیا۔