اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )وزیراعظم شہبازشریف آئندہ ہفتے فرانس کا اہم دورہ کریں گے، وہ پیرس میں نئے عالمی مالیاتی سمجھوتے کے لیے سربراہی کانفرنس میں شرکت بھی کریں گے۔سفارتی ذرائع کے مطابق نئے عالمی مالیاتی سمجھوتے کےلئے سربراہی کانفرنس 22 اور 23جون کو منعقد ہوگی،سربراہی کانفرنس میں اہم عالمی رہنما اور سربراہان شریک ہوں گے۔