لاہور(نمائندہ خصوصی ) روشن ڈیجیٹل اکاﺅنٹس کے ذریعہ سمندرپاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 6.22 ارب ڈالرسے تجاوز کرگیا ۔اعدادوشمارکے مطابق ستمبر2020 سے لیکر مئی 2023 کے اختتام تک سمندر پارپاکستانیوں نے آرڈی اے کے ذریعہ مجموعی طورپر6.223 ارب ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق مئی کے دوران روشن ڈیجیٹل اکاﺅنٹس کے ذریعہ سمندرپار پاکستانیوں نے 121 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا۔اعداد وشمار کے مطابق ستمبر2020 سے لے کر مئی 2023 تک کی مدت میں سمندرپارپاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکاﺅنٹس کے ذریعہ مجموعی طورپر736 ملین ڈالرکی سرمایہ کاری کی ہے۔اعداد وشمار کے مطابق اس مدت میں سمندرپارپاکستانیوں نے نیاپاکستان روایتی سرٹیفکیٹس میں 324 ملین ڈالر، نیاپاکستان اسلامی سرٹیفکیٹس میں 389 ملین ڈالر اورپاکستان سٹاک ایکسچینج میں 18 ملین ڈالرکی سرمایہ کاری کی۔