کراچی (نمائندہ خصوصی ) پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا ہے کے کراچی کو وڈیروں کی اوطاق کہنے والے حافظ نعیم الرحمان کو کراچی نے اپنی اوقات یاد دلادی ہے اور حافظ نعیم الرحمان کا حشر آج عمران خان جیسا ہوا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو اپنے جاری ایک بیان میں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کے جس طرح عمران خان پر عدم اعتماد کیا گیا اسی طرح حافظ نعیم پر آج سٹی کونسل کراچی نے عدم اعتماد کیا ہے۔ ثابت ہوچکا کے بدزبانی الزام تراشی اور لسانیت کی سیاست انسان کو تنہا کردیتی ہے۔انہوں نے کہا کے اکثریت کی دعوی کرنے والی جماعت اسلامی کو اپنی اوقات کا پتہ چل گیا ہوگا۔انہوں نے کہا کے جس جماعت اسلامی کا کراچی میں ایک ایم این اے تک نہیں وہ جماعت خود کو عمران خان کی طرح مقبول جماعت سمجھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کے عوام نے پیپلز پارٹی پر اعتماد کرکے لسانیت اور فرقیواریت کی سیاست کا خاتمہ کردیا ہے۔انہوں نے کہا کے جماعتی بندیادوں پر انتخابات میں پیپلز پارٹی کی کامیابی ثابت کرتی ہے کے لسانیت کی سیاست مسترد ہوچکی ہے۔کراچی میں مرتضی وہاب سمیت سندھ بھر میں پیپلز پارٹی کے منتخب ہونے والے میئرز ، ڈپٹی میئرز اور ضلع کونسل کے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کے کراچی حیدرآباد سمیت سندھ بھر میں میئرز و ضلع کونسل چیئرمین پیپلز پارٹی کے امیدوار منتخب ہونا چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ویزن کی فتح ہے۔ نثار کھوڑو نے کہا کے اب عام انتخابات میں سندھ تو کیا ملک بھر میں عوام کی قوت سے کامیابی حاصل کرکے بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم بنائینگے۔ انہوں نے کہا کے جماعت اسلامی تعصب پہیلانا اور بدزبانی کرنا بند نہیں کرے گی تو جس طرح عمران خان کی جماعت کا صفایا ہوگیا اسی طرح جماعت اسلامی کا بھی صفایا ہوجائے گا اس لئے تعصب اور لسانیت کی سیاست کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔