کراچی(نمائندہ خصوصی) سمندری طوفان بپر جوائے کی آمد سے سندھ کی ساحلی پٹی بری طرح متاثر ہے، لہریں آبادی میں داخل ہوچکی ہے تاہم کیٹی بندر، سجاول، بدین میں تیزبارش کا سلسلہ بھی وقفے وقفے سے جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق کیٹگری تھری کے سمندری طوفان بپرجوائے کی شدت بڑھنے لگی ہے اور کیٹی بندر سے فاصلہ کم ہوتا جارہا ہے۔سندھ کی ساحلی پٹی پر خوف کے سائے منڈلارہے ہیں اور سمندر بپھر گیا، کیٹی بندر کے ساحل پر تیس فٹ تک لہریں بلند ہورہی ہیں جبکہ تیز ہواو¿ں کے ساتھ بارش کا سلسلہ بھی جاری ہے۔سمندری طوفان بپر جوائے کے زیر اثر علاقوں میں طوفان کے شدید اثرات سامنے آرہے ہیں جہاں کیٹی بندر، ٹھٹہ، سجاول اور بدین میں تیز بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔کیٹی بندر میں تیز بارش اور طوفانی ہوائیں چل رہی ہیں جس کے باعث شہر میں چھتیں اڑگئیں جب کہ شدید طوفانی ہواو¿ں کی وجہ سے پول بھی گر پڑے ہیں۔طوفان کے مرکز میں 110 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جب کہ سمندر میں شدید طغیانی ہے اور 30 فٹ تک لہریں بلند ہورہی ہیں۔بدین کی ساحلی پٹی پر بھی تیز ہواوں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی ہے جہاں تیزہواوں سے ساحلی پٹی کے اطراف قائم ماہی گیروں کے گھر گرگئے۔ماہی گیروں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے پوری ساحلی پٹی پر صرف2 ریلیف کیمپ قائم کیے ہیں۔ادھر حیدرآباد شہر، لطیف آباد اور قاسم آباد میں موسلادھاربارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے جب کہ بارش کے بعد 22 فیڈر سے بجلی کی سپلائی معطل معطل ہوگئی۔انتظامیہ نے طوفان کی وجہ سے شہر کو مکمل طور پر خالی کرالیا ہے، ساحلی علاقوں سے 73 ہزار سے زیادہ افراد کومحفوظ مقامات پر منتقل کیاگیا ہے۔سمندر میں شدید طغیانی کے باعث پانی ماہی گیروں کی بستیوں میں داخل ہو گیا ہے اور کھاروچھان اور شاہ بندر کے دیہات زیرآب آگئے۔ ساحلی علاقہ ویران ہے، تیز لہروں کا شور سنائی دے رہا ہے، سجاول کی ساحلی پٹی بھی بری طرح متاثر ہوئی ، جہاں کئی دیہاتوں میں پانی داخل ہوگیا تاہم آبادی کو خالی کرالیا گیا۔بدین میں طوفانی ہواو¿ں کے ساتھ بارش جاری ہے، ساحلی علاقے زیروپونٹ پر لہریں منہ زور ہوچکی ہیں تاہم آبادی کو ریسکیو کیا جاچکا ہے ۔ آندھی اور طوفانی بارشیں شروع ہوچکی ہیں میرپور خاص میں گرد آلود ہوائیں چلنےسے کئی درخت گرگئے۔ بجلی تاریں ٹوٹ گئی۔۔ بیشترعلاقوں کوبجلی کی فراہمی معطل ہےسمندری طوفان بپر جوئے کی آمد سے سندھ کی ساحلی پٹی بری طرح متاثر ہے، لہریں آبادی میں داخل ہوچکی ہے۔تھرپارکر میں بھی بپر جوئے کے اثرات نمایاں ہے ، آندھی اور طوفانی بارشیں شروع ہوچکی ہیں جبکہ میرپور خاص میں گرد آلود ہوائیں چلنےسے کئی درخت گرگئے اور بجلی تاریں ٹوٹ گئی، جس کے باعث بیشترعلاقوں کوبجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔کیٹی بندر، سجاول، بدین میں تیزبارش کا سلسلہ بھی وقفے وقفے سے جاری ہے اور ایک سو اسی کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔