کراچی( نمائندہ خصوصی) سکندر میندھرو کے انتقال کے باعث خالی ہونیوالی سینیٹ کی نشست پر سندھ اسمبلی میں پولنگ 6 جولائی کو ہوگی۔پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر ڈاکٹر سکندر میندھرو کے انتقال سے خالی ہونیوالی نشست پر الیکشن کا شیڈول جاری کردیا گیا، اس نشست کیلئے 6 جولائی کو سندھ اسمبلی میں پولنگ ہوگی، جس پر علمائے کرام سمیت ٹیکنوکریٹ حصہ لے سکتے ہیں۔
الیکشن میں حصہ لینے کیلئے 17جون سے 20 جون تک کاغذات نامزدگی جمع کرائے جاسکیں گے جبکہ 30 جون تک اپنے کاغذات واپس لے سکیں گے۔ریٹرننگ آفیسر اور پولنگ آفیسرز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا، جس کے مطابق الیکشن کیلئے صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز انور چوہان ریٹرننگ آفیسر کے فرائض انجام دیں گے۔رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل صوبائی الیکشن کمشنر علی اصغر سیال، ریجنل ڈائریکٹر سید ندیم رضا، مسعود احمد قریشی اور محمد یوسف دیگر پولنگ آفیسر ہوں گے۔