کراچی (نمائندہ خصوصی )سندھ کی 22 میں سے 20 ضلع کونسلز میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین منتخب ہوئے ہیں۔سندھ کی 36 میں سے 30 میونسپل کمیٹیز میں پیپلز پارٹی، ایک میونسپل کمیٹی میں جی ڈی اے کا چیئرمین منتخب ہوا ہے۔سندھ کی 141 ٹاون کمیٹیز میں سے 121 میں پیپلز پارٹی، 5 میں جی ڈی اے، ایک میں آزاد اور ایک میں تحریکِ انصاف کا چیئرمین منتخب ہوا ہے۔سندھ کی 44 ٹاون میونسپل کارپوریشنز میں سے 27 میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین، 6 میں جماعت اسلامی کے چیئرمین جبکہ 3 میں تحریکِ انصاف کے چیئرمین کامیاب ہوئے ہیں۔