اسلام آباد( نمائندہ خصوصی )وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمن نے کہا ہے کہ کراچی طوفان کی زد میں براہ راست نہیں آیا ہے۔اپنے ایک بیان میں شیری رحمن نے کہا کہ کوشش ہے کہ طوفان سے متعلق مصدقہ معلومات دی جائیں، متاثرین کی علاقوں سے منتقلی کا عمل 4راتیں اور 4دن جاری رہا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ابھی کراچی ایئرپورٹ پر فلائٹس روکنے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ 3سال سے سندھ اور بلوچستان کو زیادہ گرمی کا سامنا ہے،عوام سے اپیل ہے کہ فی الحال ساحل پر نہ جائیں۔علاوہ ازیں شیری رحمن نے سمندری طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔