باکو(نمائندہ خصوصی) وزیر اعظم شہبازشریف باکو میں آذربائیجانی شہدا کی یادگار پر گئے جہاں انہوں نے شہدا کو خرا ج عقیدت پیش کرنے کے لئے گلدستہ رکھا۔باکو شہر کے ایگزیکٹو پاور کے سربراہ الدار عزیروف اور آذربائیجان کے نائب وزیر خارجہ خضر فرہادوف بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھے۔قبل ازیں وزیراعظم محمد شہبازشریف نے2روزہ سرکاری دورہ آذربائیجان کے دوران باکومیں آذربائیجان کے قومی قائد حیدر علیوف کے مزار پر بھی حاضری دی اور مزار پر گلدستہ رکھا۔