اسلام آ باد (آن لائن) وفاقی حکومت نے کہا ہے کہ چین اور سعود ی عرب کو ڈیپا زیٹس کے سات ارب ڈالر رول اوور کی مد میں چار سو دو ارب روپے کی ادا ئیگیاں کی گئی ہیں ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ذرائع وزارت خزانہ ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے چین اور سعودی عرب کو چار سو دو ارب روپے ر ول اوور کی مد میں ادا کئے ہیں ۔ رپورٹ کے مطا بق قواعد و ضوابط، 1973 کے تحت وزارت اقتصادی امور دیگر بیرونی قرضوں کے انتظام کے لیے ذمہ دار ہے جن میں تمام بیرونی قرضوں کی خدمات کے لیے ترسیلات زر کی اجازت، اعداد و شمار کی تالیف، اکاونٹنگ اور غیر ملکی حکومتوں اور تنظیموں سے معاشی امداد کا تجزیہ شامل ہے ۔ رپورٹ کے مطابق وزارت اقتصادی امور وفاقی حکومت کی جانب سے پراجیکٹس اور فنانس ڈویڑن کی جانب سے ترتیب دیے گئے دیگر قرضوں بشمول مختصر مدت کے قرضے، یورو بانڈز، سکوک بانڈز وغیرہ کے لیے غیر ملکی قرضوں اور کریڈٹس کی ادائیگی کی بھی ذمہ دار ہے۔ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2022-23 کے لیے غیر ملکی قرضوں اور کریڈٹس کی سروسنگ کے لیے تخمینہ بجٹ 4,446 ارب روپے تھا۔تاہم رواں مالی سال کے لیے 4,044 ارب روپے کے نظرثانی شدہ تخمینے تیار کیے گئے ہیں۔