اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ملک بھر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 12گھنٹے تک پہنچ گیا ۔حکام کے مطابق بجلی کا شارٹ فال بڑھ کر 7 ہزار 284 میگاواٹ ہو گیا ہے ، بجلی کی مجموعی پیداوار 19 ہزار 252 میگاواٹ اور طلب 26 ہزار 5 سو میگاواٹ ہے،پن بجلی کی پیداوار 5 ہزار 6 سو میگاواٹ ہے،سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 850 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں جبکہ نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 10 ہزار 5 سو میگاواٹ ہے۔ونڈ پاور پلانٹس سے صرف 100 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے ،سولر بجلی گھروں کی پیداوار 82 میگاواٹ ہے،بگاس سے 120 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے،نیوکلیئر پاور پلانٹس کی پیداوار 2 ہزار میگاواٹ ہے جس کی وجہ سے ملک بھر میں 12 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔