اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )وزیراعظم محمد شہباز شریف سے کنوینر متحدہ قومی موومنٹ و ممبر قومی اسمبلی خالد مقبول صدیقی نے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی مشاورت اور گفتگو کی گئی ۔بجٹ 2023-24 میں سندھ، بالخصوص شہری علاقوں کے لیے ترقیاتی منصوبوں کو شامل کرنے پر خالد مقبول صدیقی نے اظہار تشکر کیا ۔ انہوںنے کراچی میں پانی کے دیرینہ مسئلے حل کے لیے برسوں سے تعطل کے شکار کے-فور منصوبے کی سنگ بنیاد رکھنے پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کیا ۔خالد مقبول صدیقی نے ملکی ساحلی علاقوں پر بپرجوئے سائیکلون کے پیشِ نظر ریاست کے تمام تر وسائل کو عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے بروئے کار لانے پر وزیراعظم سے اظہار تشکر کیا ہے ۔