کراچی(بیورو رپورٹ )
سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ بیپر جوائے سے متعلق کراچی ائیرپورٹ کی بندش کی خبریں درست نہیں ہیں۔ترجمان سول ایوی ایشن کا کہنا تھا کہ ائیرپورٹس پر طے شدہ ایس او پیز کے تحت حفاظتی اقدامات کیے جارہے ہیں،غیر معمولی حالات میں ٹیک آف یا لینڈنگ کے لیے قریبی منزل کا فیصلہ کرتے ہیں۔خراب موسم میں ائیرلائنز کی جانب سے شیڈولز میں خلل پڑسکتا ہے،دوسری جانب وفاقی وزیر شیری رحمان کا کہنا تھاکہ چھوٹے ائیر کرافٹ کے لیے ائیرٹریفک روکنے کی ہدایت کی ہے۔
واضح رہے کہ موقر قومی اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ ملک کے جنوبی علاقوں میں ساحلی علاقے کے قریب سمندر سے ملحقہ تمام ہوائی بندرگاہیں اور فضائی پٹی بدھ سے اگلے احکامات تک بند رہیں گی، اس بارے میں بین الاقوامی ہوا بازی سے اجازت طلب کی گئی ہےجنوبی علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے سے گزشتہ شام سے ہی پروازوں کے شیڈول میں خلل پڑنا شروع ہو گیا تھا۔کراچی سے اسلام آباد جانے والی ایک نجی ائیر لائن کی پرواز کو زمین پر پہلے تقریباً تین چوتھائی گھنٹے کی تاخیر کا سامنا کرنا پڑا، اس کی وجہ تیز ہوا تھی جو ٹیک آف کے راستے میں آ رہی تھی، ٹیک آف کے بعد نجی ائیر لائن کو فوراً درمیانی ہوا میں موڑ کر ژوب کی طرف موڑنا پڑا۔