اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)چین میں تعینات پاکستانی سفیر معین الحق نے کہاہے کہ چین نے پاکستان سے بڑے گوشت کی درآمد کی اجازت دے دی ہے، جس سے ایکسپورٹرز 15ارب ڈالر کما سکتے ہیں۔پاکستانی سفیرمعین الحق نے بڑی خبر سناتے ہوئے بتایا کہ چین نے پاکستان سے بڑے گوشت کی درآمد کی اجازت دے دی ہے اور اس حوالے سے باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
سفیر معین الحق نے بتایاکہ گوشت برآمد کر کے پاکستانی ایکسپورٹرز 15ارب ڈالر کما سکتے ہیں، یہ پاک چین تعلقات میں اہم پیش رفت ہے۔