کراچی(نمائندہ خصوصی )موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن نے کہا ہے کہ کئی سالوں سے بحیرہ عرب کے طوفانوں کی تعداد اور شدت میں اضافہ ہوا ہے، آنے والے وقتوں میں طوفانوں کی شدت اور تعداد میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔ایک انٹرویومیں موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن نے کہا کہ موجودہ طوفان کے دوران سطح سمندر کا درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہا ہے، موجودہ سمندری طوفان نے ابتدائی مرحلے میں ہی شدت پکڑلی تھی۔جواد میمن کے مطابق 5 سے 6 سالوں سے بحیرہ عرب شدید متحرک ہوتا جا رہا ہے، اسی سال 5 ٹروپیکل سسٹم بھی بحیرہ عرب میں بنے، آنے والے وقتوں میں طوفانوں کی شدت اور تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق سطح سمندر کا درجہ حرارت 30 سے 32 درجہ حرارت معمول سے زیادہ ہے۔