کراچی (بیورو رپورٹ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پوری دنیا پناہ گزین کو قبول نہیں کرتی جو عام رجحان ہے لیکن پاکستان نے 40 سال سے زائد عرصے تک افغان مہاجرین کی میزبانی کی جو پاکستان کی اعلی اخلاقی اقدار کی عکاسی کرتی ہے۔یہ بات انہوں نے مقامی ہوٹل میں 13ویں کراچی لٹریچر فیسٹیول (KFL) میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے KLF کے منتظمین کی کائوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی تقریبات پاکستان کے کیلنڈر کا حصہ بن چکی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ انسانی فطرت ہے کہ جب وہ ایک ہی چیز کو پڑھتے یا سیکھتے ہیں تو اسے مختلف نتیجہ اخذ کرتے ہیں اور ان کا مختلف نقطہ نظر بنتا ہے۔انہوں نے پاکستان بنانے میں قومی شاعر ڈاکٹر علامہ محمد اقبال اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی جدوجہد اور کردار پر بھی روشنی ڈالی۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پشاور دھماکے پر بھی دلی دکھ کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ یورپ نے اپنی تاریخ میں بہت سے بحرانوں اور تنازعات کا سامنا کیا ہے اور یورپ میں جنگوں کو روکنا اقوام متحدہ کی کامیابی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ انہیں کتابیں پڑھنے کا شوق ہے اور آج کل بہت زیادہ معلومات مفت دستیاب ہیں۔اس موقع پرصدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے انگریزی فکشن، اردو شاعر، بہترین کتاب سندھی، بہترین کتاب بلوچی، بہترین کتاب پنجابی اور پشتو میں بہترین کتاب سمیت مختلف کیٹیگریز میں KLF ایوارڈز پیش کیے۔قبل ازیں تقریب سے صد ایمریٹس نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس (NAPA) ضیا محی الدین، منیجنگ ڈائریکٹر آکسفورڈ یونیورسٹی پریس ارشد سعید حسین نے بھی خطاب کیا۔