کراچی (نمائندہ خصوصی )سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ سمندری طوفان کے پیش نظر شہری احتیاط کریں، غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیں حکومت سندھ کے تمام ادارے فعال اور آن بورڈ ہیں، مشکلات کے باوجود شہر سے قد آور سائن بورڈز اتارے جارہے ہیں جبکہ نالوں کی صفائی کا کام بھی جاری ہے، ساحلی پٹی کی آبادیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کررہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا بیرسٹر مرتضی وہاب نے مزید کہا کہ صبح وزیراعلی سندھ نے کراچی کے مختلف علاقوں کادورہ کیا ہے ابراہیم حیدری پرموجود لوگوں کی محفوظ مقامات پرمنتقلی اہمیت ہے ہمارامقصد لوگوں کی جان بچاناہے میڈیالوگوں کوقائل کرے کہ لوگ انتظامیہ کاساتھ دیں گھروں کوچھوڑ کرمحفوظ مقامات پرمنتقل ہوں میڈیاذہن سازی کرے شہری کھڑکیوں اوردروازوں کو بند رکھیں ہواٹھٹہ بدین کی طرف سے چل رہی ہےلوگ غیرضروری طورپرباہرنہ نکلیں تاکہ انتظامیہ ان کی مدد کرسکے بوٹس بھی موجود ہیں پی ڈی ایم اے آن بورڈ ہے کراچی کے نالوں کی نگرانی کررہے ہیں ہنگامی بنیادوں پرجوکرسکتے ہیں کررہے ہیں پی ڈی ایم اے کے بڑے پمپس تمام اضلاع میں پہنچادیئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ سمندری لہروں کودیکھنے لوگ سمندرکی طرف نہ جائیں یہ خطرناک ہوگا سواچارسوکلومیٹرکراچی سے سائیکلون دورہےیہ کوئی مذاق نہیں ہے ہماری کوشش ہے کہ سمندری طوفان کی طرح سیاسی طوفان بھی جلد ٹل جائے گا بل بورڈزاتارنے میں مشکلات ہیں پھربھی ہم اتاررہے ہیں۔