اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )بجلی صارفین کے لئے بری خبر ،بجلی کی قیمتوں میں 1 روپے 61 پیسے اضافہ کر دیا گیا،نیپرا نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاجس کے مطابق قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا،بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رواں ماہ کے بلوں پر ہو گا،بجلی کی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین کے علاوہ سب پر ہو گا،بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔