اسلام آباد (کامرس رپورٹر )موجودہ حکومت کے پہلے ماہ ہی بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 13.3 فیصد گرگئی،مارچ کے مقابلے اپریل میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 13.3 فیصد کمی دیکھی گئی،جولائی تا اپریل سالانہ بنیادوں پر بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 10.7فیصد اضافہ دیکھاگیا،اپریل میں سالانہ بنیادوں پر بڑی صنعتوں کی پیداوار15.4 فیصد بڑھی۔ ادارہ شماریات کے مطابق جولائی تا اپریل سالانہ بنیاد پر ٹیکسٹائل کی پیداوار 3.7فیصد بڑھی،لکڑی کی مصنوعات کی پیداوار 134.9فیصد بڑھی۔
ادارہ شماریات کے مطابق تمباکو کی پیداوار میں 14.5 فیصد اضافہ ہوا،فرنیچر شعبے کی پیداوار میں 227.5 فیصد اضافہ ہوا،مشروبات کی پیداوار میں 1.5 فیصد اضافہ رکارڈ کیا گیا۔ادارہ شماریات کے مطابق جولائی تا اپریل فوڈ مصنوعات کی پیداوار 11 فیصد بڑھی،کیمیکل شعبے کی پیداوار میں 8.3 فیصد اضافہ ہوا، آئرن,اسٹیل سیکٹر کی پیداوار میں 16.3فیصد اضافہ ہوا۔ ادارہ شماریات کے مطابق جولائی تا اپریل آٹو موبیل سیکٹر کی پیداوار48.2فیصد بڑھی،چمڑے کی مصنوعات کی پیداوار میں 1.6فیصد اضافہ ہوا،کوک,پٹرولیم مصنوعات کی پیداوار میں 1.1فیصداضافہ ہوا،پیپر اینڈ بورڈ کی پیداوار میں 8.2فیصداضافہ ہوا،جولائی تا اپریل فارماسوٹیکل کی پیداوار میں 3.2فیصد اضافہ ہوا۔