کراچی(نمائندہ خصوصی )کراچی میں طوفان بائپرجوئے کے اثرات نظر آنے لگے، تیز گرد آلود ہوائیں چلنے لگیں تاہم کئی مقامات پر نصب سائن بورڈ تاحال ہٹائے نہ جا سکے۔طوفان بائپرجوئے کے خدشے کے باوجود کراچی کی ضلعی انتظامیہ نے احکامات ہوا میں اڑا دیے۔شارعِ قائدین پر عمارتوں پر لگے بڑے سائن بورڈ اب تک موجود ہیں۔طوفان بپر جوائے کے پیشِ نظر کمشنر کراچی نے شہر بھر میں لگے بل بورڈز فوری طور پر ہٹانے اور کمزور درخت جو گر سکتے ہیں انہیں کاٹنے کا حکم دیا تھا۔کمشنر کراچی کے حکم کے باوجود متعلقہ اداروں کے کان پر جوں تک نہ رینگی اور یہ بورڈز اب بھی موجود ہیں جو خدانخواستہ کسی حادثے کا سبب بن سکتے ہیں۔