کراچی(نمائندہ خصوصی )سمندری طوفان بائپرجوئے کے پیش نظر محکمہ صحت سندھ نے 20 سے زائد اضلاع میں فوکل پرسن تعینات کر دیئے ہیں۔فوکل پرسن محکمہ صحت اور دیگر اداروں سے معاونت کریں گے۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق ایمرجنسی کی صورت میں 4 ہزار 739 ڈاکٹر آن الرٹ ہیں اور 12 ہزار سے زائد پیرا میڈیکل اسٹاف کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔محکمہ صحت نے کہا کہ ریسکیو 1122 کی کل 322 ایمبولینس روڈ پر موجود ہیں، تمام اسپتالوں میں ضروری اقدامات کر لیے گئے ہیں۔سندھ کے محکمہ صحت کے مطابق کنٹرول روم ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ کے آفس میں بنایا گیا ہے۔