اسلام آباد( نمائندہ خصوصی ) سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تگڑا شو کرنے والا ہوں لیکن ابھی نہیں بتا ؤں گا کہ کیا کرنے والا ہوں، نیب اور ایف آئی اے پر شہباز شریف بیٹھ گئے، بلے اب دودھ کی رکھوالی کریں گے، نیشنل سکیورٹی کمیٹی نے تسلیم کیا کہ مداخلت ہوئی، مداخلت ہوئی تو کیا اس مراسلے پر تحقیقات نہیں ہونی چاہیے تھی؟ امریکیوں کو جانتا ہوں ان کے سامنے جتنا جھکیں گے وہ جوتے ماریں گے۔حکومت معیشت پر توجہ نہیں دے رہی ان کی توجہ این آر او ٹو پر ہے، مقصود چپڑاسی سمیت چار لوگ مرگئے، روس کے دورے کی وجہ سے امریکہ ناراض ہوا،کیا اب ہم امریکہ سے پوچھ کر روس جائیں گے، پاکستان بنانے کی تحریک میں وکلانے اہم کردار ادا کیا تھا اور اب حقیقی آزادی میں وکلاء کا خاص کردار ہوگا،ہمارے 20لوٹوں سے امریکی ایمبیسی نے ملاقات کی، ہمارے منسٹر خیبر پختونخواہ عاطف خان سے بھی امریکن ایمبیسی کے نمائندوں نے میٹنگ کی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسو سی ایشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ نیشنل سکیورٹی کونسل نے تسلیم کیا کہ مداخلت ہوئی ہے،7 مارچ کو پاکستانی سفیر کو کہا گیا عمران خان روس کیوں گیا امریکا ناراض ہے، عمران خان کو نہ ہٹایا گیاتوپاکستان کو مشکلات کا سامنا ہوگا، اگر ہٹا دیا تو پاکستان کو معاف کر دیا جائے گا، امریکی سفارت اپوزیشن نمائندوں کو بلا بلا کر میٹنگ کر رہا تھا، انہوں نے کہا کہ مجھے سے کہا گیا کہ تحریک عدم اعتماد آئینی طورپرقبول کرلینا چاہئیے تھی، پاکستان کے خلاف سازش ہوئی اورعمران خان کو ہٹانے کی بات ہوئی،انہوں نے کہا کہ اس کے بعد اتحادی علیحدہ ہوئے اور سندھ ہاؤس میں ہمارے ایم این ایز چلے گئے، وہاں منڈی لگی، ہمارے ارکان کو 30، 30 کروڑ کی آفر ملی، ہمارے اتحادیوں کو اچانک یاد آیا کہ ہماری حکومت صحیح پرفارم نہیں کر رہی اور وہ علیحدہ ہو گئے، اس طرح ہماری حکومت گرا دی گئی۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے مزید کہا کہ نیشنل سکیورٹی کمیٹی نے تسلیم کیا کہ مداخلت ہوئی، مداخلت ہوئی تو کیا اس مراسلے پر تحقیقات نہیں ہونی چاہیے تھی؟ انہوں نے کہا کہ پاکستان پہلا ملک نہیں جہاں امریکا نے وزیراعظم اورحکومت کو تبدیل کیا ہو، اگر ہم نے اسٹینڈ نہیں لیا تو آئندہ بھی یہی ہوتا رہے گا اور کوئی وزیر اعظم آزاد خارجہ پالیسی نہیں بنا سکے گا، امریکیوں کو جانتا ہوں ان کے سامنے جتنا جھکیں گے وہ جوتے ماریں گے،سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پیٹرول ڈیزل کی قیمت بڑھائی گئی اس سے ساری معیشت پر اثر پڑے گا، پیٹرول کی جو قیمت بڑھائی اس سے 30 فیصد مہنگائی بڑھے گی، تنخواہ دار طبقہ اس مہنگائی میں کیسے گزارا کرے گا، چئیرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ نیب اور ایف آئی اے پر شہباز شریف بیٹھ گئے،نیا قانون آگیا بلی دودھ کی رکھوالی کرے گی،یہ سوچ لیں نیب ختم تو پرانے کیس ختم ہوجائیں گے،عمران خان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کیخلاف منی لانڈرنگ اوپن اینڈ شٹ کیس ہے جس کا فیصلہ ایک سال پہلے ہونا چاہیے تھا،انہوں نے تمام افسران تبدیل کردئیے، ڈاکٹر رضوان ہارٹ اٹیک سے انتقال کرگئے،فیصل آباد میں جوافسر تحقیقات کررہا تھا اس نے خود کشی کرلی اورمقصود چپراسی بیرون ملک میں مرگیا،انہوں نے مزیدکہا کہ تگڑا شو کرنے والا ہوں لیکن ابھی نہیں بتاؤں گا کہ کیا کرنے والا ہوں، ملک کی حقیقی آزادی کے لئے سب کو نکلنا ہے، موجودہ بحران کا واحد حل صاف اور شفاف انتخابات ہیں۔ یقین دلاتا ہوں قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے پرامن احتجاج کرینگے۔عمران خان نے کہا کہ ہماری حکومت کے پہلے دوسال انتہائی مشکل تھے چائنہ مدد نہ کرتا تو بہت مشکل ہو جاتی،پھر کرونا آگیا، لاک ڈاؤن کا مشکل وقت گزراجس طرح کرونا کا مقابلہ کیا دنیا کے سامنے ہے،کرونا میں عوام کو بڑی مشکلات سے بچایا،انھوں نے یہ بھی کہا کہ تیس سالوں میں ہماری معاشی پاور سب سے زیادہ بہتر رہی ریکارڈ ایکسپورٹ ریکارڈ ٹیکس کولیکشن رہی،سب سے ذیادہ پیسہ کسانوں کو دیا گیا، زرعی گروتھ بہترین رہی،یہ سب ہوتے ہوئے ہمیں اقتدار سے کیوں نکالا گیا، بیرونی سازش کے خلاف پاکستانی قوم نے سٹینڈ نہ لیا تو بڑی مشکلات ہیں جنرل مشرف نے اپنی کتاب میں امریکہ دھمکیوں بارے لکھا گیا ماضی میں ہمارے ملک میں چار سو ڈرون اٹیک کئے گئے ،ہم نے روس سے گیس اور بیس ٹن گندم لینی تھی تیل بھی سستا روس سے ملنے والا تھا،اب ہم امریکہ سے پوچھ کر روس جائیں گے۔ انہوں نے کہا انڈیا آج چالیس فیصد کم پر روس سے تیل خرید رہا ہے۔ انڈیا نے پچیس فیصد تیل کی قیمت کم کی ہے،انھوں نے یہ بھی کہا کہ ہم کیوں نہیں سستا تیل روس سے لے سکتے انھوں آخر میں اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی اور ڈسڑکٹ بار ایسوسی ایشنز کا شکریہ ادا کیا۔