لاہور( نمائندہ خصوصی) سگریٹس بنانے والی کمپنیوں نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کا نفاذ ہونے سے قبل ہی سگریٹس کے فی پیکٹ میں 10روپے۔ وفاقی بجٹ میں سگریٹس بنانے والی کمپنیوں پر ٹیکسز میں اضافے کی تجویز دی گئی ہے
تاہم اس کے نفاذ سے قبل ہے مختلف برانڈز کے سگریٹس کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیاہے۔10روپے اضافے سے90روپے کا پیکٹ 100،50روپے والا پیکٹ 60روپے جبکہ 200روپے میں فروخت ہونے والے پیکٹ کی قیمت210روپے کر دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق بجٹ کے نفاذ کے بعد قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔