اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی)ملک میں گرمی کی شدید لہر،بجلی کی طلب میں اضافہ، پیداوار کم رہ گئی،ملک میں 26ہزار میگاواٹ طلب,20 ہزار 652 میگاواٹ پیداوار ہے،مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 6 سے 8 گھنٹے تک جا پہنچا۔ پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 348 میگاواٹ ہے،پن بجلی ذرائع سے 5 ہزار 234 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے۔پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 1ہزار 8سو 54 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں، نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 11ہزار 284 سو میگاواٹ ہے۔ پاور ڈویژن کے مطابق شمسی توانائی سے بجلی کی پیداوار 0 میگاواٹ ہے،ایٹمی پاور پلانٹ سے 2 ہزار 148 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق ونڈ پاور پلانٹس 984 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں ،بیگاس سے 148 میگاوٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔