اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی)وزیراعظم شہباز شریف سے سابق گورنر و وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ سردار مہتاب عباسی اور سینیٹر جاوید عباسی نے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں گلیات کے علاقوں کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے بات چیت ہوئی، وزیراعظم نے کہا گلیات میں صحت،تعلیم کی سہولیات کی فراہمی، سماجی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے دیگر منصوبوں کے حوالے سے وفاقی حکومت اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔