کراچی(نمائندہ خصوصی) محکمہ موسمیا ت نے خبردار کیا ہے کہ بحیرہ عرب میں بننے والے طوفان بائپر جوائے کے باعث ٹھٹھہ، سجاول اور بدین میں 3 سے 4 سو ملی میٹر تک جبکہ کراچی میں 100 ملی میٹر تک بارش متوقع ہے۔طوفان 15 جون کی دوپہر کیٹی بندر اور بھارتی گجرات کے درمیان سے گزرے گا، کیٹی بندر پر 10 سے 12 فٹ لہریں اٹھنے اور 120 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جھکڑچلیں گے۔محکمہ موسمیات نے کرا چی، حیدر آباد، ٹھٹھہ، میر پورخاص میں بارشوں اورتیز ہواﺅں کا سلسلہ آج(منگل) شروع ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔طوفان کے پیشِ نظر سی ویو روڈ مقامی ریسٹورنٹ سے خیابانِ اتحاد تک بندکر دیا گیا، ساحل پر جانے پر پابندی عائد کر دی گئی۔