کراچی(نمائندہ خصوصی) گورنرسندھ کامران خان ٹیسور ی سے آسٹریلوی ہائی کمشنرNeil Hawkins نے گورنرہاﺅس میں ملاقات کی ۔ملاقات میں مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون ، سرمایہ کاری اور تجارت میں اضافہ اور اہمیت کے حامل دیگر امور پر بات چیت ہوئی ۔ اس موقع پر گورنرسندھ نے کہا کہ پاک آسٹریلیا دوطرفہ تعلقات وقت کے ساتھ ساتھ مزید مستحکم ہورہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ صوبہ میں کئی شعبہ جات بہت سرمایہ کاری کے لئے بہت منافع بخش ہیں جبکہ اعلیٰ تعلیم یافتہ ، محنتی ، تجربہ کار اور نوجوان افرادی قوت سرمایہ کاری کے لئے آئیڈیل ہے۔انہوں نے کہا کہ آسٹریلوی سرمایہ کار صوبہ میں سرمایہ کاری کریں، ہر ممکن مدد فراہم کریں گے ۔ بعد ازاںنیل ہاکنز نے گورنر ہاو¿س کے باہر لگائی گئی Bell of hope (امید کی گھنٹی) بھی بجائی ۔ اس موقع پرگورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے انہیں گھنٹی کے اغراض و مقاصد کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔ ہائی کمشنر نے عوام کے مسائل کے حل کے لئے گورنر سندھ کے اس اقدام کو مثالی قرار دیا۔