کراچی( نمائندہ خصوصی )
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے سمندری طوفان بائپر جوائے کے پیش نظر ہنگامی اقدامات کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے تحت اداروں میں ہنگامی حالات نافذ کریں اس ضمن میں ضلعی سطح پر مربوط اور موئثر اقدامات انتہائی نا گزیر ہیں۔ انہوںنے شہر بھر میں رین ایمرجنسی سینٹرزفعال ،ریلیف سینٹرز اور ہنگامی اقدامات ہر صورت یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ۔ گورنرسندھ نے کہا کہ ساحلی پٹی پر آباد افراد کے انخلاکے لئے پیشگی اقدامات اور امدادی ٹیمیں تشکیل دی جائیں جبکہ وفاقی و صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی متحرک رہیں۔انہوں نے کہا کہ اسپتالوں میں ہنگامی حالات کے تحت کام یقینی بنائے جائیں اس ضمن میں شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے لئے آگاہی فراہم کریں۔انہوں نے کہا کہ سمندری طوفان کی سمت کی تبدیلی غائبانہ مدد ہوگی تاہم اس وقت پیرا جائے طوفان کی سمت ہمارے لئے تشویش کا باعث بن رہی ہے۔