مظفر آباد (نیوز ڈیسک) پولیس نے آزاد کشمیر سے جعلی سگریٹ کی بڑی کھیپ کی پاکستان اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ ذرائع نے بتایا کہ تھانہ پولیس چھتر کلاس آزاد کشمیر نے کوہالہ کے مقام پر کارروائی کرتے ہوئے پاکستان آنے والے ٹرک سے تقریباً 23 لاکھ جعلی سگریٹ کے پیکٹ برآمد کیے۔جعلی سگریٹ کی کھیپ پر ایک کروڑ 38 لاکھ روپے ٹیکس چوری کیا جا رہا تھا۔ سگریٹ مظفر آباد سے بذریعہ ٹرک پاکستان اسمگل کیے جا رہے تھے۔وزارت صحت نے آزاد کشمیر پولیس کو جعلی سگریٹ اسمگلنگ کی اطلاع دی تھی۔ تھانہ چھتر کلاس پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔
مظفر آباد میں جعلی سگریٹ سازی کے معاملے پر خصوصی تفتیشی ٹیم تشکیل دے دی گئی۔ 4 رکنی ٹیم مظفر آباد میں جعلی سگریٹ سازی کی تحقیقات کرے گی۔