کراچی ( بیورو رپورٹ )
وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ اس وقت سمندری طوفان آنے کا قوی خطرہ ہے، طوفان سے متاثرہ علاقوں میں 8سے9ہزار فیملی رہائش پذیر ہیں جنہیں محفوظ مقامات پر منتقل کرنا پڑے گا۔وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ ہم نے 3اضلاع کے کمشنرز کو ہدایات جاری کی ہیں، طوفان کے پیش نظر ہم تمام تر اقدامات کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ سمندری طوفان بائپر جوائے جو تیزی سے پاکستان کی جانب بڑھ رہا ہے اس کے نتیجے میں کراچی میں موسلا دھار بارشوں اور آندھی کی پیشگوئی کی گئی ہے۔طوفان اس وقت کراچی سے 770 کلومیٹر دور ہے تاہم تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ اس حوالے سے این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ یہ سمندری طوفان 140 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پاکستان کی جانب بڑھ رہا ہے جو آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید شدت اختیار کرسکتا ہے۔