کراچی ( نمائندہ خصوصی)
بحیرہ عرب میں بائپر جوائے طوفان تیزی سے پاکستان کی جانب بڑھ رہا ہے محکمہ موسمیات نے 11 واں الرٹ جاری کردیا،جس میں موسلادھار بارشوں اور آندھی کی پیشگوئی کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے طوفان بائپر جوائے کے حوالے سے 11 واں الرٹ جاری کردیا ہے، مشرقی وسطیٰ بحیرہ عرب میں انتہائی شدید سمندری طوفان مزید شدت اختیار کرگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کا رخ گزشتہ 12 گھنٹے کے دوران مسلسل شمال کی جانب رہا، طوفان اس وقت کراچی کے جنوب میں 760کلومیٹر فاصلے پر موجود ہے۔موسم کی صورتحال بتانے والوں کا کہنا ہے طوفان کا ٹھٹھ سے فاصلہ 740جبکہ اورماڑہ سے فاصلہ 840کلومیٹر ہے، طوفان کے مرکز اور گرد 150 سے160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
طوفان کے ہمراہ موجود ہواؤں کی رفتار 180 کلومیٹر فی گھنٹہ تک تجاوز کررہی ہیں، لہروں کی انتہائی بلندی انتہائی غیرمعمولی طور پر 40 فٹ تک ریکارڈ ہورہی ہے۔لہروں کی بلندی انتہائی غیر معمولی طور پر 40 فٹ تک ریکارڈ ہو رہی ہیں۔ سازگار ماحولیاتی حالات اور 30 سے32 ڈگری درجہ حرارت اور عمودی اوپری سطح کی ہوائیں طوفان کی شدت کو برقرار رکھ سکتی ہیں۔واضح رہے کہ سمندری طوفان کے خدشے کے باعث کمشنر کراچی نے شہر سے بل بورڈز، سائن بورڈز سمیت اشتہاری مواد کو ہٹانے کا حکم جاری کر دیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب میں بننے والے طوفان بائپر جوائے جو اس وقت کراچی سے 770 کلومیٹر دور ہے تاہم تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ اس طوفان میں کی شدت وقت گزرنے کے ساتھ بڑھتی جا رہی ہے۔