چیف سیکریٹری سندھ کی زیر صدارت فوتی کوٹا پر عملدرآمد کے متعلق اہم اجلاس کراچی(نمائندہ خصوصی )
چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ کی زیر صدارت فوتی کوٹا عملدرآمد پر اجلاس سندھ سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سینیئر میمبر بورڈ آف ریونیو سمیت مختلف محکموں کے سیکریٹریز نے شرکت کی. اجلاس میں 23 محکموں میں 356 فوتی کوٹا پر ملازمتوں کی منظوری دی گئی جن میں محکمہ زراعت میں 15، روینیو میں 32 اور کالج ایجوکیشن میں 18، محکمہ صحت میں 55، آبپاشی میں 30 ، محکمہ اسکول ایجوکیشن میں 142، محکمہ ورکس سروس میں 6، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ میں 3، محکمہ ایکسائیز میں 5، محکمہ بلدیات میں 24، پاپولیشن میں 7، جنگلات میں 4، محکمہ داخلہ میں 3، محکمہ انوائرمنٹ میں 1، کچی آبادی میں 1، سوشل ویلفیئر 1، سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن 1 جب کہ محکمہ ثقافت میں 2 ملازمتوں کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں فوتی کوٹا پر 2018 سے اب تک 8379 سرکاری ملازمین کے لواحقین کو ملازمتیں دی گئی ہیں جس میں سال 2018 میں 255، سال 2019 میں 3056، سال 2020 میں 1365 اور 2021 میں 3347 ملازمتوں کی منظوری دی گئی ہے۔ چیف سیکریٹری سندھ نے تمام سیکریٹریز کو فوتی کوٹا درخواستوں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جن محکموں میں درخواستیں جمع ہیں ان کو جلد مکمل کر کے محکمہ قانون کو بھیجا جائے۔ انہونے کہا کہ کمیٹی نے جو کیس پہلے منظور کئے ان کی تنخواہیں جاری کی جائیں۔ سید ممتاز علی شاہ نے تمام سیکریٹریز سے ضلعی رکروٹمنٹ کمیٹی میں بھیجے گئے کیسز کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے تمام ضلعی ڈپٹی کمشنر کو ڈی آر سی اجلاس بلانے کی بھی ہدایت کردی ہے۔