شجاع آباد ( بیورو رپورٹ )مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ 9 مئی کا ماسٹر مائنڈ زمان پارک میں چھپ کر بیٹھا ہے۔
ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں یوتھ کنونشن سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ اس نے سوچا 9 مئی کو افواج پاکستان کو جھکالے گا مگر چال الٹی پڑگئی۔ن لیگی سینئر نائب صدر کا کہنا تھا کہ لیڈر وہ ہوتے ہیں جو بیٹی کا ہاتھ پکڑ کر جیل میں جاتے ہیں، چھپتے نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ کہتا ہے کہ یہ ملک میرے بچوں کےلیے محفوظ نہیں ہے۔ اس نے نوجوانوں سے لیپ ٹاپ لے کر پیٹرول اور ماچس تھمادی ہے۔ن لیگی چیف آرگنائزر نے مزید کہا کہ قوم کے کسی بچے کو 10 سال تو کسی کو 20 سال قید کی سزا ہو رہی ہے، ذرا قاسم اور سلیمان کو بھی کہو کہ ماچس اور پیٹرول سے جلاؤ۔مریم نواز نے مزید کہا کہ عمران خان نے سوچا 9 مئی کو افواج پاکستان کو جھکالے گا مگر چال الٹی پڑگی۔ اب یوٹیوب پر بیٹھ کر انہی سے مذاکرات کی بھیک مانگ رہا ہے