کراچی( بیورو رپورٹ) کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان شاہین میں سیوریج لائن کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے 2 مزدور چل بسے۔رپورٹس کے مطابق مرنے والے مزدوروں کی شناخت عارف اور معراج کے نام سے ہوئی ہے، واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہے۔
رپورٹس کے مطابق دونوں مزدوروں کی لاشیں جناح اسپتال منتقل کردی گئیں۔